عوام کو ریلیف، وزارتوں سے دو روز میں رپورٹ طلب


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تمام متعلقہ وزارتوں سے دو روز میں عوام کو ریلیف کی فراہمی سے متعلق اقدامات پرعملدرآمد  کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پرکنٹرول سےمتعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکل ترین معاشی حالات اوراصلاحتی عمل سے کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات کا ادارک ہے۔ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کی بھر پورکوشش کررہے ہیں۔

اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر موثر کنٹرول اورغریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق تجاویز پرغور کیا گیا۔

عمران خان نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت نے احساس پروگرام کے لیے 190 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے غریب خاندانوں کو 7 لاکھ 20 ہزار روپے کی انشورنس دی جارہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کو 7 ارب روپے مہیا کیے ہیں۔ قیمتوں پر کنٹرول، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے تمام اقدامات کررہے ہیں۔

عمران خان نے اجلاس کو بتایا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات کی نشاندہی کی جائے۔ ٹائم لائنز پر مبنی واضح لائحہ عمل تشکیل دیا جائے اور تمام وزارتوں کی ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت ماہانہ وظیفے میں اضافے کے لیے تجویز کو حتمی شکل دینےکی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے کھاد کی قیمت میں 400 روپے تک کمی لانے کےلیے تجاویز کو حتمی شکل دینے بھی  ہدایت کردی۔ موجودہ حکومت کی واحد ترجیح عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی ہے۔

اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، خسرو بختیار، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان، ترجمان ندیم چن اور معاقن شوکت ترین نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں