پاکستان میں فیس بک کا کردار قابل ستائش ہے، فروغ نسیم


اسلام آباد:  وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں فیس بک کا کردار قابل ستائش ہے۔

اسلام آباد میں فیس بک کے ڈائریکٹر آف پالیسی فار ایشیاء پسیفیک امرجنگ مارکیٹز رافیئل فرانکل کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ فیس بک پاکستان میں ہونے والی عوام دوست قانون سازی سے متعلق اطلاعات لوگوں تک پہنچانے کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔

فروغ نسیم  نے کہا کہ خواتین کی وراثت اور لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی جیسے قوانین کے بارے میں اطلاعات فراہم کرنے کے لیے فیس بک ایک کار آمد ذریعہ ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف بیرسٹر ملیکہ بخاری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد کے حوالے سے آگاہی کے حوالے سے فیس بک کا کردار اہم ہے۔

اس موقع پر رافیئل فرانکل نے کہا کہ فیس بک پاکستان میں محفوظ سماجی رابطوں کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ فیس بک وزارت آٹی ٹی اور وزارت تعلیم کے ساتھ  مل کر ڈیجیٹل لٹریسی کی مہم پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیس بک پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور کاروباری خواتین کے لیے مدد گار ثابت ہوا ہے۔

رافیئل فرانکل نے کہا کہ فیس بک نے پاکستان میں پو لیو ویکسینیشن مہم سے منسلک بے بنیاد اطلاعات کا بھرپور مقابلہ کر کے 4 کروڑ افراد کو درست معلومات فراہم کیں۔


متعلقہ خبریں