خالد مقبول صدیقی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم ہاؤس بھیج دیا

کراچی و حیدرآباد میں نئی حلقہ بندیاں کی جائیں وگرنہ احتجاج ہو گا، ایم کیو ایم

فائل فوٹو


کراچی: وزیراعظم عمران خان کی کابینہ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزارت سے اپنا استعفیٰ باضابطہ طور پر بھجوا دیا ہے۔ انہوں ںے اپنا استعفیٰ اعلان کے چوتھے دن بھیجا ہے۔ وہ بحیثیت وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کابینہ میں شامل تھے۔

خالد مقبول صدیقی، استعفے کے اعلان کا تیسرا روز جاری

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گزشتہ اتوار کے دن ایک پریس کانفرنس میں وفاقی وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

کراچی: عمران خان کو اسد عمر کا فون، جہانگیر ترین کا خالد مقبول سے رابطہ

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم ہاؤس کو بھیج دیا ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اسے فوری طور پر منظور کیا جائے۔

 


متعلقہ خبریں