فیصل واوڈا پر ٹاک شوز میں دو ہفتوں کیلئے شرکت پر پابندی عائد

ڈیم فنڈ بنانے میں حکومت ملوث نہیں، فیصل واوڈا

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی  کسی بھی ٹاک شو پر آئندہ دو ہفتوں کیلئے شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم نے فیصل واوڈا سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت بھی طلب کر لی ہے۔

کچھ روز قبل فیصل واوڈا نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران ایک بوٹ لے آئی جس پر سیاست دانوں سمیت دیگر افراد نے تنقید کی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے مسلم لیگ (ن) پر ’لیٹ کر اور چوم کر‘ بوٹ کو عزت دینے کا الزام عائد کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئی شرم ، حیا ہے؟ قوم نے ان(اپوزیشن کی بڑی جماعتوں) کی اصلیت دیکھ لی ہے۔

فیصل واوڈا کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ اور ن لیگ کے جاوید عباسی بھی شریک تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سمجھوتہ کرنے والی جماعتوں کے رہنماؤں کو بڑی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔

انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ مریم نواز کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند ہے کیوں کہ وہ مکمکا چاہتی ہیں، اگر نون لیگ جمہوری جماعت تھی تو اپنے مؤقف پر قائم رہتی۔


متعلقہ خبریں