چائیلڈ پورنو گرافی میں ملوت دو ملزمان گرفتار


راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم راوالپنڈی نے مفت پتنگوں کا لالچ دیکر معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے اور اس کی ویڈیوز بنانے والا شخص گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں ایک گروہ بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنا کر ان کو بلیک میل کر کے ان کے ساتھ زیادتی کرتا ہے جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے قیصر عرف فیصل بھٹی نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک میں دیگر ملزمان بھی شامل ہیں جنہیں یہ بیرون ممالک میں ویڈیوز بھجواتا ہے جو پورنوگرافی میں استعمال ہوتی ہیں۔۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ شخص زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو میں استعمال ہونے والے بچوں کے ذریعے مزید بچوں کو ہراساں کر کے ان کو بھی اس دھندے میں ملوث کرتا ہے اور ان کے ساتھ بھی یہی سلوک کرتا ہے۔۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان سے موبائل فون وڈیوز اور یو ایس بی میموری کارڈز برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ملزم قیصر شہزاد کے موبائل سے بچوں کی متعدد نازیبا تصاویر اور ویڈیوز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق اس گینگ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں