ق لیگ نے فنڈز اور مونس الہٰی کیلئے وزارت مانگ لی، وزیراعظم کی یقین دہانی

ق لیگ نے فنڈز اور مونس الہٰی کیلئے وزارت مانگ لی، وزیراعظم کی یقین دہانی

اسلام آباد: حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ نے اپنے اراکین کے لیے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مونس الہی کے لیے وفاقی وزارت مانگ لی ہے۔

جہانگیر ترین نے جی ڈی اے کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بتائی۔ اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے وزیراعللیٰ سے استفسار کیا کہ ق لیگ کے تحفظات کیا ہیں؟

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ق لیگ کا مطالبہ ہے کہ ان کے اراکین کو ترقیاتی فنڈز دیے جائیں اور وفاقی کابینہ میں مونس الہی کو شامل کیا جائے۔

ہم نیوز کو اس سلسلے میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے تفصیلات سننے کے بعد یقین دہانی کرائی کہ ق لیگ کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے۔

بی این پی (مینگل) کو بھی حکومت سے تحفظات

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو وزیراعلیٰ نے ہونے والی ملاقات میں صوبائی کابینہ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی اور دیگر ضروری امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ہم نیوز کے مطابق بی این پی مینگل کے ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے حکومت کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ حکومتی کمیٹی جہانگیر ترین، بیرسٹر فروغ نسیم، وفاقی وزیراعظم خان سواتی اور شہزاد ارباب پر مشتمل تھی۔

ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا کہ بی این پی مینگل نے ملاقات کے اختتام پر حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں لاپتہ افراد اور گوادر سے متعلق قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں کی قانونی ٹیمیں جلد بات چیت کریں گی۔

’ایم کیو ایم کا کوئی رکن وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے نہیں جائے گا‘

ذرائع کے مطابق پارلیمانی امور کے بلاک آر میں ہونے والی ملاقات میں طے پایا کہ قانونی ماہرین گوادر سے متعلق قانون سازی اور گوادر پورٹ آرڈی ننس2002 کا بھی جائزہ لیں گے۔


متعلقہ خبریں