’بھارتی اقدامات سے خطے کو شدید خطرات لاحق ہیں‘


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حالیہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت کشمیر سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

جاریی اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، معاون خصوصی معید یوسف اور دیگر سینیئر حکام بھی شرکت کی۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں رواں سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رہے گی۔

اجلاس کے شرکاء نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو زیرِ بحث لانے کا خیر مقدم کیا۔ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کا زیرِ بحث آنا بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری کا مظہر ہے۔


متعلقہ خبریں