’ملک بھر میں 6 ہزار 72 ہاؤسنگ سوسائٹیز غیر رجسٹرڈ ہیں‘


اسلام آباد: ملک بھرمیں 6 ہزار 72 ہاؤسنگ سوسائٹیزغیر رجسٹرڈ ہیں، اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی ہے۔

ہاؤسنگ سوسائٹیز فرانزک آڈٹ سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ  ملک بھر میں  3 ہزار 53 رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیزہیں جبکہ 667 رجسٹرڈ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 43 رجسٹرڈ کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹیز اور 28 رجسٹرڈ ہاؤسنگ اسکیمیز ہیں۔ اسلام آباد میں 115 غیررجسٹرڈ ہاؤسنگ سکیم۔

ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق ۔پنجاب میں 4 ہزار 223 غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیز، 1 ہزار 418 رجسٹرڈ ہاؤسنگ اسکیمیں اور 163 رجسٹرڈ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز ہیں۔

اسی طرح سندھ میں 1 ہزار 272 غیررجسٹر اور 1 ہزار 362 رجسٹرڈ ہاؤسنگ اسکیمز اور 399 رجسٹرڈ کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹیز ہیں۔

ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 358 غیررجسٹرڈ، 42 رجسٹرڈ ہاؤسنگ سکیمز اور 36 رجسٹرڈ کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹیزہیں۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 104 غیر رجسٹرڈ، 203 رجسٹرڈ ہاؤسنگ سکیمز اور 26 کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے متاثرہ افراد کو ایف آئی اے سے رجوع کرنے کی ہدایات دی گئی ہے۔ ملک بھر کی 369 ہاؤسنگ سوسائٹیزکے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 25، پنجاب میں 107، ۔سندھ میں 205، خیبرپختونخوا میں 22  اوربلوچستان میں 10 شکایتوں پر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی 3 ہزار 720  رجسٹرڈ ہاؤسنگ سکیمزاور سوسائٹیز کا فرانزک آڈٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔

ہاؤسنگ سوسائٹیز فرانزک آڈٹ سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عمرعطا بندیال نے حکم دیا کہ ایف آئی اے تمام معاملے پر تفصیلی درخواست جمع کرائے۔ درخواست دائر ہونے کے بعد مناسب حکم جاری کریں گے۔

عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے فرانزک آڈٹ سے متعلق رپورٹ ہر 3 ماہ  بعد سپریم کورٹ میں جمع کراتی ہے۔


متعلقہ خبریں