پاکستان کا قیام امن کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر مشترکہ کاوش کرنے کا عزم

پاکستان کا قیام امن کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر مشترکہ کاوش کرنے کا عزم

فائل فوٹو۔–


کیپیٹل ہل: وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خطے میں قیام امن کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر مشترکہ کاوش بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات کی تاریخ دونوں ممالک کے مل کر کام کرنے کی قدر و اہمیت کی شاہد ہے۔

پاک امریکہ بہتر تعلقات خطے کے استحکام کیلئے انتہائی اہم ہیں، آرمی چیف 

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات امریکی سینٹ خارجہ تعلقات کمیٹی کی قیادت سے ملاقات کے دوران کہی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کیپیٹل ہل آمد پرامریکی سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چئیرمین، ری پبلکن سینیٹرجم رسچ اور کمیٹی کے سینئر رکن ڈیموکریٹک سینیٹر باب میننڈز سمیت دیگر نے استقبال کیا۔

اس موقع پرامریکہ کی صدارت کے لیے سابق ری پبلکن امیدواراور سینٹ خارجہ تعلقات ذیلی کمیٹی برائے ایشیا کے چئیرمین سینیٹر مٹ رامنی اور ذیلی کمیٹی کے سینئر رکن ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی بھی موجود تھے۔

ہم نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، افغان امن عمل اور مشرق وسطیٰ میں پیش آنے والے حالیہ واقعات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے ظالمانہ محاصرے وبندشوں اور اس کے نتیجے میں خطے کی سلامتی کے لیے مضمرات سے امریکی سینٹ کے اراکین کو آگاہ کیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن واستحکام اس وقت تک ممکن نہیں ہوگا جب تک تنازعہ کشمیر، عالمی قوانین اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہو جاتا ہے۔ انہوں ںے مشرق وسطی میں کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کے ساتھ ہے اور ہم امن کے فروغ سمیت اس میں سہولت کاری کے لیے جوبھی ممکن ہوسکا وہ کریں گے۔

کثیر الجہتی پاک امریکہ تعلقات ناگزیر ہیں۔ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی قیادت نے ان کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی محاذوں پر مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے ،دو طرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ جب پاکستان کانگریشنل کاکس کی جانب سے مدعو کیے جانے پر کیپیٹل ہل پہنچے تو ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید اور سفارت خانے کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

پاکستان کانگریشنل کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن، کانگریس کے رکن تھامس سوازی، ڈیموکریٹک پارٹی کے کو چئیراور رکن کانگریس جم بینکس سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ اپنے کثیر الجہتی تعلقات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ امریکی سیاست اور امریکی کانگریس میں کاکس کا کردار قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مستحکم بنانے میں پاکستان کانگریشنل کاکس نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ نے سماجی و اقتصادی ترقی، ہیومن ڈویلپمنٹ کے حکومتی وژن ، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغان امن عمل سمیت علاقائی امن و استحکام کے لیے کی جانے والی حکومتی کاوش سے کاکس اراکین کو آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے پاکستان کانگریشنل کاکس ممبران کو پارلیمانی و عوامی سطح پر روابط کے فروغ کے لیے اپنی کاوش بروئے کار لانا ہوں گی۔

انہوں نے کاکس اراکین کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں گذشتہ پانچ ماہ سے جاری بدترین کرفیو، بنیادی انسانی حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا۔

‘پاک امریکہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں اوینکا ٹرمپ کا کردار مثبت ہے’

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کاکس کے اراکین نے دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے اور خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی سنجیدہ کاوش کی تعریف کی۔


متعلقہ خبریں