کراچی: سرجانی ٹاؤن سے بچے کے بعد بچی اغوا، پولیس بازیابی میں ناکام

کراچی: سرجانی ٹاؤن سے بچے کے بعد بچی اغوا، پولیس بازیابی میں ناکام

کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے کمسن و معصوم بچوں کا اغوا والدین کے لیے سوہان روح بن گیا۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران ایک بچہ اور ایک بچی اغوا ہوئے لیکن پولیس کسی کو بھی بازیاب کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ وہ ایسی سفاک وارداتوں کی روک تھام میں بھی ناکام ثابت ہوئی ہے۔

کراچی: اغواکاروں نے معصوم بچے کی آنکھ میں ایلفی ڈال دی، مقدمہ درج

ہم نیوز نے بتایا ہے کہ رمضان گوٹھ سرجانی ٹاؤن کے علاقے سے 9 سالہ روزینہ پراسرار طور پرلاپتہ ہوگئی ہے جس کا تاحال کچھ علم نہیں ہوسکا ہے۔

لاپتہ ہونے والی بچی کے والد غلام حسین نے ہم نیوز کو بتایا کہ 14 جنوری کی شام بچی گھر سے باہر کھیلنے کے لیے گئی تھی کہ لاپتہ ہوگئی۔ انہوں نے زار و قطار روتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار دن سے در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں لیکن کوئی کچھ بتانے کے لیے تیار ہی نہیں ہے۔

اسی علاقے سے 30 نومبر کو ڈھائی سالہ ایان گھر سے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوا تھا جس کے متعلق تاحال پولیس کچھ بھی معلوم نہیں کرسکی ہے۔

کراچی میں ایک مرتبہ پھر اغواء کار سرگرم ہونے لگے

بچوں کے پراسرار طور پرلاپتہ ہونے کی رپورٹس متعلقہ تھانے میں درج ہے لیکن سرجانی ٹاؤن پولیس کو تاحال کسی طرح کی بھی کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔

متاثرہ والدین نے اعلیٰ  حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے بچوں کی بازیابی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔

ہم نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں سرکاری اسپتال کے قریب سے پولیس نے نومولود بچوں کو اغوا کرنے والے گروہ کے کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان مبینہ طور پر نومولود بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

کراچی: ڈیڑھ ماہ میں مغوی بچہ بازیاب نہ ہوسکا، اغوا کار کا خاکہ تیار ہوگیا

ہم نیوز کو ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ ملزمان کا زیادہ تر ہدف قطر اسپتال ہوتا تھا جہاں وہ وارداتیں کرتے تھے۔ پولیس ملزمان سے مزید تفتیش و تحقیق کررہی ہے جس کے نتیجے میں اہم معلومات ملنے کی قوی امید ہے۔


متعلقہ خبریں