شمال مشرقی پنجاب اور اسلام آباد میں بارش کا امکان


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان کے اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔

شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے تاہم پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج سردی کی شد میں کمی کافی حد تک کمی دیکھی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن کے وقت موسم سرد اور خشک جب کہ رات کو ہلکی بارش ہوگی۔

صوبہ بلوچستان کے اضلاع میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے کہ جب کہ کو کوئٹہ، ژوب، قلات، زیارت، قلعہ سیف اللہ، چمن، مستونگ میں موسم شدیدسرد رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک سرد اور صبح کے وقت کہر پڑنے کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ کم سے کم درجہ حرارت 7 جب کہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک جبکہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں موسم شدید سرد رہنے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا تاہم اسکردو میں میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں