اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان جاری، 102 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جو تمام دن جاری ہے، دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 102 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 43،167 پر بند ہوا۔

آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس43,065.10 پر تھا اور ابتدائی 30 منٹ میں 45 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز ابتدائی ایک گھنٹے میں 100 انڈیکس 43105 کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

معاشی ماہرین کے مطابق سیاسی عدم استحکام اور بین الاقوامی معاملات کی بہتری مارکیٹ پراثر اندازہورہی ہے۔ آئل، بینکنگ، سیمنٹ اور کھاد کے شعبوں میں بہترسرمایہ کاری ریکارڈ کی جارہی ہے۔

اسکرین شاٹ

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبر آنے تک 15,868,050 شیئرز کا لین دین ہواتھا جن کی مالیت 385,141,769 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ روز بھی مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار رہی تاہم دن کے اختتام پر72 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

کاروبار ہفتے کے تیسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کارباری سرگرمیاں کم رہیں جس کے سبب انڈیکس میں 214 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ بدھ  کو کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 42,993.03 پر تھا اور مجموعی طور پر 119,954,170 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5,164,688,010 پاکستانی روپے رہی۔

منگل کو بھی مارکیٹ اتار چڑھاو کا شکار رہی اور دن کے اختتام پر انڈیکس میں 11 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 43 ہزار 207 پوائنٹس سے ہوا لیکن اختتام 11 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ  43 ہزار 218 پوائنٹس پر ہوا۔


متعلقہ خبریں