ہم ٹی وی کی 15ویں سالگرہ پر صدر مملکت عارف علوی کی مبارکباد


<strong>
اسلام آباد: پاکستان کے نمبر ون انٹرٹینمنٹ چینل ’ہم ٹی وی‘ کی پندرہویں سالگرہ پر صدر مملکت عارف علوی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم ٹی وی‘ نے معاشرتی بہتری کیلئے بہترین ڈرامے پیش کیے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ’ہم ٹی وی‘ نے ہمیشہ غیرمعمولی موضوعات کو اجاگر کیا اور اس طرح ہم نیٹ ورک نے متعدد معاشرتی مسائل کی طرف توجہ دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ٹی وی کے پروگرامز اپنی انفرادیت کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقبول ہوئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ٹی وی نے عوام تک معلومات پہنچانے کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ کے لیے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھا جو قابل تعریف ہے اور ہم ٹی وی کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔

دوسری جانب ہم ٹی وی کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی نے کہا ہے کہ ہم ٹی وی کی کامیابی میں  ٹیم نے اہم کردار ادا کیا ہے اور کامیابی کے  15سال مکمل ہونے پر اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست مشکل کام ہے اس کیے اس سے دور ہی رہتے ہیں۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہم نیوز نیٹ ورک درید قریشی کا کہنا تھا کہ ہم ٹی وی کے 15سال  مکمل ہونے پر دیکھنے اور دکھانے والوں کو مبارکباد  پیش کرتا ہوں۔

ہم ٹی وی کا سفر کی ابتدا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 15 برس سال قبل ضرورت محسوس کی کہ ایک انٹرٹینمنٹ چینل ہونا چاہیے اور اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے والدہ کے ساتھ مل کر ہم ٹی وی  کے آئیڈیا پرکام کیا۔

درید قریشی نے کہا کہ ہمارے ساتھ ٹیم میں ایم کیو ایم رہنما خوش بخت شجاعت اور دیگر خواتین شامل تھیں، خواتین  کی تعداد ہم کمپنی میں زیادہ ہے اور یہاں کا ماحول فیملی جیسا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تنقید کا ہر محکمے کی طرف سے خیر مقدم  کرتے ہیں، فنانس ڈپارٹمنٹ نے ڈرامہ دلہن ایک رات کی کا کنٹریکٹ روک دیا تھا۔

ہم ٹی وی کی 15ویں سالگرہ کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی رہنما خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا کہ ہم ٹی وی کے15 سال مکمل ہونے پر ٹیم مینجمنٹ مبارکباد کی مستحق ہے، ہم فیملی چینل ہے اور یہاں کوئی بھی ادھر خود کو غیر نہیں سمجھتا۔

خوش بخت شجاعت نے کہا کہ 15 سال قبل درید نے انٹرٹینمینٹ چینل کا خاکہ پیش کیا اور اس کے بعد سلطانہ صدیقی نے کامیابی سے ہر مرحلہ طے کیا۔


متعلقہ خبریں