فیصل واوڈا کے بوٹ کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت

فائل فوٹو


لاہور کی مقامی عدالت میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے تھانہ پرانی انار کلی کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مقامی وکیل رانا نعمان کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست کی سماعت جج ایف اللہ ہنجرا کی عدالت میں ہوئی۔

ایڈووکیٹ مدثر چوہدری مدعی رانا نعمان کی درخواست پر عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار رانا نعمان کا مؤقف ہے کہ فیصل واوڈا نے ٹاک شو میں بوٹ دکھا کر قومی سلامتی کے اداروں کی تضیک کی ہے اور ان کا عمل اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کے مترادف ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت وفاقی وزیر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔


متعلقہ خبریں