حریم شاہ ، صندل خٹک کو وفاقی وزراء کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑگیا


ٹک ٹاک اسٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک کو وفاقی اور صوبائی وزراء کے خلاف ویڈیوز اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑگیا۔

اردو نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں ماڈلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ٹک ٹاک انتظامیہ سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے تصدیق کی ہے کہ دونوں ٹک ٹاک اسٹارز کے خلاف شکایات موصول ہونے کے بعد ٹک ٹاک انتظامیہ کو خط لکھا گیا جس میں دونوں کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز صندل خٹک نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کی جانب سے انکوائری کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

درخواست میں صندل خٹک نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایف ائی اے نے نامعلوم انکوائری میں 28 اکتوبر اور پھر 5 نومبر 2019 کو طلبی کے نوٹسز جاری کیے۔

ٹک ٹاک گرل نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کبھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہی۔ پاکستان کی شہری ہوں اور ٹک ٹاک اسٹار ہوں۔ ایف ائی اے کی جانب سے بار بار طلبی کے نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں۔

ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے ساتھ ٹک ٹاک اسٹار نے لکھا کہ یہ میری پہلی میوزک ویڈیو ہے، امید ہے آپ لوگوں کو پسند آئے گی اور آپ اس سے محظوظ ہوں گے۔

حریم شاہ کے ساتھ تصاویر منظر عام پر آنے کے ایک ایک صحافی نے وزیر ریلوے شیخ رشید سے اس حوالے سے سوال کیا جس کے جواب میں انہوں نے اس سوال کو ہی گھٹیا قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اہم لوگوں کے سامنے اس طرح کے گھٹیا سوال نہ کریں، حریم شاہ پربات نہیں کروں گا کیونکہ اس سے وہ لوگ سر پر چڑھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں