کراچی: ایم کیوایم کو منانے کی کوشش، پی ٹی آئی کا وفد کل بہادرآباد جائے گا

کراچی: ایم کیوایم کو منانے کی کوشش، پی ٹی آئی کا وفد کل بہادرآباد جائے گا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے اپنی سیاسی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کو منانے کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کو کراچی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی قیادت میں کل بہادرآباد مرکز جائے گا۔

خالد مقبول صدیقی، اسد عمر ملاقات ختم، ڈیڈ لاک برقرار

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد جانے والے پی ٹی آئی کے وفد میں جہانگیر ترین، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وفاقی وزیر اسد عمر شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی وفد مستعفی وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں سے دوپہر تین بجے  ملاقات کرے گا اور ان کے تحفظات دور کرنے کے حوالے سے یقین دہانی کرائے گا۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ جہانگیر خان ترین کی قیادت میں ایم کیوایم بہادرآباد کے مرکز جانے والا پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی وفد شہر قائد میں آمد کے بعد گورنر ہاؤس کراچی میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صوبائی رہنماؤں سے بھی گفت و شنید کرے گا۔

ق لیگ نے فنڈز اور مونس الہٰی کیلئے وزارت مانگ لی، وزیراعظم کی یقین دہانی

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اس سے قبل بھی وفاقی وزیراسد عمر کی قیادت میں ایک وفد ایم کیوایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد گیا تھا لیکن وہ موجود ڈیڈ لاک ختم کرانے میں ناکام رہا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مستعفی وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو بھی اسلام آباد آکر بات چیت کرنے کے لیے مدعو کیا تھا لیکن ان کی جانب سے مثبت جواب نہیں دیا گیا تھا۔

ایم کیو ایم پاکستان کا یہ مؤف بھی میڈیا رپورٹس کے مطابق سامنے آیا تھا کہ بات چیت بہادرآباد مرکز پہ ہوگی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل اس سے قبل حکومت کے اتحادی جی ڈی اے کی قیادت سے بھی کراچی میں ملاقات کرچکے ہیں جس میں انہوں نے تمامتر تحفظات سے آگاہی حاصل کرکے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کردی ہے۔

جہانگیر ترین نے جی ڈی اے کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی

جی ڈی اے بھی تحفظات کا شکار دکھائی دے رہی ہے جب کہ ق لیگ بھی اپنے تحفظات کا برملا اظہار کرچکی ہے۔ بی این پی مینگل کی ناراضگیاں بھی سامنے آچکی ہیں۔


متعلقہ خبریں