پاکستان: برفانی طوفان اور بارشیں 105 انسانی جانیں نگل گئیں

سوات میں برفباری اور میراتھن ریس

اسلام آباد: حالیہ طوفانی برفباری اور بارش سے اب تک پورے ملک میں 105 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد 96 ہے۔ اس بات کا اعتراف پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو بھیجی جانے والی تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

طوفانی بارشوں، برف باری سے 83 افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے نے بھیجی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں آنے والے شدید  برفانی طوفان اور بارش کے سبب 20 افراد نے اپنی جانوں کی بازی ہاری ہے۔

این ڈی ایم اے نے اپنی رپورٹ میں وزیراعظم کو بتایا ہے کہ قدرتی آفات، برفانی طوفان اور بارشوں کے سبب خیبرپختونخوا میں پانچ جب کہ آزاد کشمیر میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 78 ہو چکی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برفانی طوفان کے نتیجے میں گلگت بلتستان میں دو افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔  این ڈی ایم اے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 1295 مکانات کو بھی برفباری سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

وزیراعظم کا آزاد کشمیر میں بارشوں اور برف باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

وزیراعظم کو دی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برفانی طوفان اور سخت بارشوں کے سبب کے پی، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں رابطہ سڑکیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وہ تمام متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہے اور تمام متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹیمیں فیلڈز میں موجود ہیں۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق متاثرین کو اب تک 1957 ٹینٹس، 1250 کمبل اور 2250 دیگر اشیا پہنچا دی گئی ہیں جب کہ وادی نیلم کے 200 متاثرین کو تیار کھانا بھیجا گیا ہے۔

وادیٔ نیلم میں سیلاب کے بہانے چندہ مانگنے والوں سے ہوشیار رہیں، این ڈی ایم اے

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو دی جانے والی رپورٹ میں این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان مسلح افواج کی خصوصی ٹیمیں سرچ آپریشن کے علاوہ ریسکیو آپریشن بھی کرنے میں مصروف ہیں۔


متعلقہ خبریں