خانیوال: اسپتال اور ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 14 سالہ بچی جاں بحق

خانیوال: اسپتال اور ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 14 سالہ بچی جاں بحق

خانیوال: اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے کم عمر بچی جان کی بازی ہار گئی۔ بچی کے لواحقین نے نعش سڑک پہ رکھ کر احتجاج شروع کردیا ہے لیکن تاحال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے۔

پمز اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت،بچی ہاتھ سے محروم

ہم نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی رہائشی 14 سالہ آسیہ کلثوم نامی بچی نجی کلینک ظفر اسپتال آنکھ کے آپریشن کے لیے لائی گئی تھی۔ آپریشن کے لیے اس کے اہل خانہ نے ایک لاکھ روپے بطور فیس بھی ادا کیے تھے۔

آسیہ کلثوم کے ورثا کے مطابق آپریشن سے قبل بچی کو بیہوشی کی دوا زیادہ مقدار میں دے دی گئی جس کی وجہ سے وہ انتقال کرگئی ہے۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں جب ظفر اسپتال کی انتظامیہ سے مؤقف لینے کی کوشش کی تو اس نے کسی بھی قسم کی بات چیت سے انکار کردیا۔ ڈاکٹر نے بھی مؤقف نہیں دیا۔

کراچی میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، مزید 2 بچے جاں بحق

14 سالہ بچی کے لواحقین نے نعش سڑک پہ رکھ  کر مرکزی شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردی ہے لیکن تاحال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں