چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان کے اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔

شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے وقت دھند پڑے گی۔

قومی شاہراہ پر لاہور میں ٹھوکر، موہلنوال، مانگا منڈی، پھول نگر،جمبر، پتوکی، حبیب آ باد، رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال اور ہڑپہ میں شدید دھند ہے۔

سیالکوٹ، ناروال، گوجرانوالہ، جہلم ، راولپنڈی کے اضلاع میں چند مقامات پر وقت بارش ہو سکتی ہے تاہم فیصل آباد، جھنگ، ملتان، سرگودھا، بہاولپور اور رحیم یارخان میں بھی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہےتاہم سکھر اور لاڑکانہ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند چھائی رہے گی۔

بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے اکثر اضلاع میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا تاہم مری میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ سردی استور میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں