ہم ٹی وی کی 15ویں سالگرہ کی تصویری کہانی

ہم ٹی وی کی 15ویں سالگرہ کی تصویری کہانی

گزشتہ روز پاکستان کے صف اول کے انٹرٹینمنٹ چینل ’ہم ٹی وی‘ کی 15ویں سالگرہ منائی گئی۔

کامیابی کے اس سفر میں کون کون شریک ہوا اور تقریبات کا انعقاد کیسے کیا گیا دیکھتے ہیں اس تصویری کہانی کے ذریعے۔

صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی ہم ٹی وی کی کامیابی کا سہرا اپنی ٹیم کے سر باندھتے ہوئے انہیں کامیابی کے  15سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ہم نیٹ ورک درید قریشی نے بھی ہم ٹی وی کے 15 سال  مکمل ہونے پر دیکھنے اور دکھانے والوں کو مبارکباد پیش کی۔

ہم ٹی وی کی 15ویں سالگرہ کی تصویری کہانی

ادکارہ ماورا حسین نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ 2012 میں  میں نے اپنا پہلا بڑا پراجیکٹ ڈرامہ سیریل ’آہستہ آہستہ‘ ہم ٹی وی کے ساتھ ہی کیا تھا، سلطانہ آنٹی نے مجھے اپنے دفتر بلا کر میرا حوصلہ بڑھایا تھا جو کہ بہت بڑی بات ہے۔

ہم ٹی وی کی 15ویں سالگرہ کی تصویری کہانی

کراچی اسٹوڈیو میں تقریب کی میزبانی کے فرائض علی سفینہ نے سرانجام دیے۔

ہم ٹی وی کی 15ویں سالگرہ کی تصویری کہانی

ایم کیو ایم رہنما خوش بخت نے کہا کہ ہم فیملی چینل ہے اور یہاں کوئی بھی خود کو غیر نہیں سمجھتا۔

ہم ٹی وی کی 15ویں سالگرہ کی تصویری کہانی

اداکار سمیع خان نے کہا کہ ہم فیملی کا حصہ ہونا میرے لیے فخر کی بات ہے۔

ہم ٹی وی کی 15ویں سالگرہ کی تصویری کہانی

ہدایتکارہ مومل شنید نے کہا کہ ہم نے اپنا ایک معیار رکھا ہے جس کے تحت ہمیشہ کام کرتے ہیں۔

ہم ٹی وی کی 15ویں سالگرہ کی تصویری کہانی

ہدایت کار احتشام الدین کے ہم ٹی وی کے ساتھ سفر کو بھی 15 سال مکمل ہوئے، انہوں نے کہا کہ ’ہم‘ نے پوری دنیا کو پاکستان کے ڈرامہ کے ذریعے مثبت چہرہ دکھایا۔

ہم ٹی وی کی 15ویں سالگرہ کی تصویری کہانی

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ’ہم ٹی وی‘ نے ہمیشہ اپنے ناظرین کو کوالٹی انٹرٹینمنٹ فراہم کی ہے جس کے لیے یہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ہم ٹی وی کی 15ویں سالگرہ کی تصویری کہانی

سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ درامہ سیریل ’ماروی‘ کے وقت سے صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کا مداح ہوں، دنیا بھر میں پاکستانی ڈرامہ کی پذیرائی کا سہرا ہم ٹی وی کے سر جاتا ہے۔

ہم ٹی وی کی 15ویں سالگرہ کی تصویری کہانی

اداکار عثمان مختار نے ’ہم ٹی وی‘ کی پندرہویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم‘ نے ہمیشہ نے ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کا موقع دیا ہے۔

ہم ٹی وی کی 15ویں سالگرہ کی تصویری کہانی

اداکار و ہدایتکار دانش نواز نے کہا کہ ہم ٹی وی نے ہمیشہ توقع سے بڑھ کر اچھا کام کیا ہے جس کے لیے یہ کامیابی کے مستحق ہیں۔

ہم ٹی وی کی 15ویں سالگرہ کی تصویری کہانی

چیف کانٹینٹ آفیسر ہم ٹی وی میمونہ صدیقی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میرے پاس بہترین ٹیم ہے جس کی وجہ سے کبھی بھی کام کرنے میں کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا۔

ہم ٹی وی کی 15ویں سالگرہ کی تصویری کہانی

اداکار عمران اشرف کا ہم ٹی وی کی 15ویں سالگرہ پر کہنا تھا کہ ’شکریہ ہم ٹی وی‘۔

ہم ٹی وی کی 15ویں سالگرہ کی تصویری کہانی

ہم ٹی وی کی 15ویں سالگرہ کا کیک بیک وقت کراچی اسٹوڈیو اور اسلام آباد اسٹوڈیو میں کاٹا گیا۔

ہم ٹی وی کی 15ویں سالگرہ کی تصویری کہانی


متعلقہ خبریں