’حکومت پابندیاں ہٹائے تو پیسے دینے کو تیار ہیں‘


اسلام آباد: چیئرمین آل پاکستان آٹوموٹوڈیلرز ایچ ایم شہزاد نے پیشکش کی ہے کہ اگر حکومت استعمال شدہ گاڑیوں پر پابندی ہٹائے اور شرائط میں نرمی کرے تو ہم بھی ملک چلانے کیلئے پیسہ دینا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال کے دوران گاڑیوں کی قیمتوں میں 60فیصد اضافہ ہوا اور آٹوموٹوڈیلرز پاکستانی عوام کو مہنگی ترین گاڑیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نےاسمبلرز کا بھرپور ساتھ دیا اور اسمبلرز نے من مانی قیمتیں بڑھائیں لیکن اب ان کی سیل60فیصد سے بھی کم ہوگئی ہے۔

چیئرمین آل پاکستان آٹوموٹوڈیلرز کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے سستی گاڑیاں بنانے کے لیے تعاون کی پیشکش کی گئی تھی اور وزیراعظم نے کہا ڈالر بچانا ہے لیکن تمام چیزیں باہر سے منگوائی جا رہی ہیں۔

ایچ ایم شہزاد نے کہا کہ آٹو انڈسٹری مینوفیکچرنگ پر توجہ نہیں دے رہی جس کے سبب مقامی گاڑیاں ہماری قوت خرید میں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 100ارب سے زیادہ ریونیو دیا تھا اور اب بھی حکومت کو سالانہ 150ارب ریونیو دے سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے متعدد بار قیمتیں بڑھائی تھیں۔ پاک سوزوکی نے 2020 کے پہلے ماہ بھی قیمتوں میںں 49 سے 90 ہزار تک اضافے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں