میگھن مارکل کو اپنے درمیان دیکھ کر عوام خوشی سے نہال


کینیڈا میں ایئر پورٹ کی طرف جاتے ہوئے میگھن مارکل عوام کو نظر آئیں تو ایک کھلبلی سی مچ گئی۔

وکٹوریا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انہیں دیکھا گیا جہاں وہ اپنے قریبی دوست ہیدر ڈوراک کو لینے آئی ہوئی تھیں جو شہزادہ ہیری کے ساتھ ان کی شادی کی تقریب میں بھی شامل ہوئے تھے۔

اگرچہ صحافیوں، فوٹوگرافرز اور عوام کو ان کی ایئرپورٹ آمد کی توقع تھی لیکن انہیں دیکھ کر سب جوش و خروش سے بھر گئے۔

سابقہ امریکی اداکارہ سیاہ رنگ کی لینڈ روور میں بیٹھی تھیں اور اپنے دوست کی آمد کی منتظر تھیں۔

سب سے پہلے ان کی تصاویر ڈیلی میل اخبار میں شائع ہوئیں۔ ان تصاویر میں وہ عمومی لباس میں نظر آ رہی تھیں، انہوں نے شرپا لائنز والا کوٹ پہنا ہوا تھا۔

میگھن مارکل نے آنکھوں پر دھوپ سے بچاؤ کے لیے عینک پہن رکھی تھی جب کہ ان کے بال پیچھے کندھوں پر بکھرے ہوئے تھے۔

وہ اپنی زندگی سے بہت مطمئن نظر آ رہی تھیں اور گاڑی کی اگلی نشست پر بیٹھے مرد سے گفتگو بھی کرتی دکھائی دیں۔
دس منٹ تک انتظار کرنے کے بعد ان کا دوست باہر آیا تو وہ اسے ساتھ لے کر روانہ ہو گئیں۔

خیال رہے کہ شاہی جوڑے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے گزشتہ ہفتے شاہی خاندان سے علیحگی کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں