فیصل واوڈا کیخلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر

فائل فوٹو


لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل وڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔ 

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون الرشید شیخ امن ترقی پارٹی کیجانب سے سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کریں گے۔

امن ترقی پارٹی کیجانب سے سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے ٹی وی پروگرام میں ملکی اداروں پر سنگین سیاسی الزامات لگا کر اپنے حلف سے غداری کی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق فیصل واڈا نے لائیو شو میں پاکستان مسلم لیگ ن پر بوٹ پالش کرنے اور چاٹنے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

درخواست گزار نے موقف اختیار  کیا ہے کہ میمو گیٹ میں حسین حقانی اور ڈان لیکس کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جاتی تو ’فیصل واڈا گیٹ‘‘ واقع پیش نہیں آتا۔ فیصل واڈا نے پاکستان کے اعلٰیٰ جمہوری و دفاعی اداروں کو بدنام کرنے کی سازش کی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ فیصل واڈا آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت پارلیمنٹ و کابینہ کا حصہ نہیں رہ سکتے۔ عدالت الیکشن کمیشن کو فیصل واڈا کو نااہل قرار دینے کا حکم دے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عدالت فیصل واڈا کے سکینڈل کی انکوائری کے لیے عدالتی کمیشن بنانے کا حکم دے۔

خیال رہے کہ لاہور کی مقامی عدالت نے 17 جنوری کو فیصل واوڈا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ عدالت نے تھانہ پرانی انار کلی کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا تھا۔

مقامی وکیل رانا نعمان کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست کی سماعت جج ایف اللہ ہنجرا کی عدالت میں ہوئی تھی۔

درخواست گزار رانا نعمان نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ فیصل واوڈا نے ٹاک شو میں بوٹ دکھا کر قومی سلامتی کے اداروں کی تضیک کی ہے اور ان کا عمل اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کے مترادف ہے۔


متعلقہ خبریں