پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا اعلان کردیا گیا


 لاہور۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 24 سے 27 جنوری تک ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کے مطابق ملک بھر کے ٹی سی ایس مراکز پر ٹکٹیں 21 جنوری سے دستیاب ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق 500 روپے والے انضمام الحق، نذر، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد، ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کے ٹکٹیں ابھی آن لائن دستیاب ہیں۔

اسی طرح اے ایچ کاردار، راجاز، جاوید میانداد اور سعید انور انکلوژرز کی 1,000 روپے والے ٹکٹ بھی آن لائن حاصل کیا جاسکتا ہے۔ عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کی ٹکٹیں 2,000 روپے میں دستیاب ہوں گی۔ گذشتہ سیریز میں ان انکلوژرز کے ٹکٹ 3,000 روپے میں دستیاب تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان، سری لنکا سیریز میں وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کا 5,000 روپے میں فروخت ہونے والا ٹکٹ بنگلہ دیش سیریز میں 4,000 روپے میں دستیاب ہوگا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل تمام میچز دوپہر دو بجے شروع ہو نگے۔

ترجمان کے مطابق سیریز میں شامل پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ واحد ایک روزہ اور دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی مکمل تفصیلات بھی بعد میں جاری کی جائیں گی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش سیریز میں شامل تین ٹی ٹونٹی میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق پاکستان، بنگلہ دیش سیریز کے تین ٹی ٹونٹی اور ایک ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق عوام خاص طورپر فیملیز کی سہولت اور دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ سیریز کے لیے ٹکٹوں کے نرخ کم کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں