کرکٹر بلال آصف اب گلوکاری میں آواز کا جادو جگائیں گے


لاہور: قومی کرکٹر اور پاکستانی باؤلنگ کے ہیرو بلال آصف اب گلوکاری میں اپنی آواز کا جادو جگائے گیں، ان کا “اکھیاں” کے نام سے گانا جلد ریلیز کیا ہوگا۔

لبلال آصف کے مطابق ’’اکھیاں‘‘ گانا انہوں نے خود لکھا ہے، جبکہ اس کی کمپوزنگ لکی علی نے کی ہے اور میوزک گوہر علی بابو نے ترتیب دیا ہے۔

بلال آصف کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پہلے گانے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ وہ پرامید ہیں کی مداحوں کو ان کا پہلا گانا پسند  آئیگا۔

خیال رہے کہ بلال آصف نے حال ہی میں قائداعظم ٹرافی میں سنٹرل پنجاب کی نمائندگی کی تھی۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے قائداعظم ٹرافی بھی اپنے نام کی تھی۔

بلال آصف پاکستان کی طرف سے 5 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے کھیل چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں