خطے میں محاذ آرائی سودمند ثابت نہیں ہو گی، شاہ محمود قریشی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں محاذ آرائی کسی کے لیے بھی سود مند ثابت نہیں ہو گی اس لیے مذاکرات کو راستہ اختیار کیا جانا چاہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کے نائب وزیر اعظم سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، افغان امن عمل اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قطر کے ساتھ پاکستان کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں جبکہ پاکستان قطر کے ساتھ کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کا خواہاں بھی ہے۔

وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 80 لاکھ معصوم کشمیری 6 ماہ سے لاک ڈاؤن کا شکارہیں اور کشمیریوں کو طرح طرح کے بھارتی مظالم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل کے لیے پاکستانی کوششوں کوعالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے جبکہ مظلوم کشمیری مسلم امہ کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر قابو پانے کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں محاذ آرائی کسی فریق کے لیے سود مند ثابت نہیں ہو گی اس لیے معاملات کو مذاکرات کے ذریعے سلجھانے کی کوشش کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، شہباز شریف

وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کے لیے کی گئی کاوشوں سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں تناؤ اور کشیدگی کے خاتمے پر اتفاق رائے خوش آئند ہے۔

قطر کے نائب وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے خطے میں امن کے لیے کی گئی پاکستانی کوششوں کی تعریف کی۔


متعلقہ خبریں