ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان کے اضلاع میں شدید سرد رہے گا  تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

گذشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شما لی علاقہ جات میں شدید سرد رہا۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: اسکردو منفی 20،استور، کالام منفی 15،گوپس منفی 14،قلات ،بگروٹ منفی 12،کوئٹہ منفی 09، پارا چنار منفی 08، گلگت، دیر منفی 06، مالم جبہ، دالبند ین، چترال منفی 05، ژوب اور دروش منفی 04، ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں