اداکار فیصل قریشی کے گھر بیٹے کی پیدائش

فیصل قریشی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

اسلام آباد: معروف اداکار و ٹی وی ہوسٹ فیصل قریشی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکار نے مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کے ہمراہ بنائی گئی تصویر شیئر کی اورمداحوں کو اپنے بیٹے کا نام بھی بتایا۔

 

View this post on Instagram

 

Welcome master FARMAAN QURAISHI aka #FQ and need your prayers and love he is new in the world

A post shared by Faysal Quraishi (@faysalquraishi) on

فیصل قریشی نے کہا کہ ماسٹر فرمان قریشی کو دنیا میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے اپنے بیٹے کے لئے دعاؤں کی بھی درخواست کی۔

انسٹاگرام میں تصویر شیئر کرنے کی دیر تھی کہ فیصل قریشی کے مداحوں اور دیگر اداکاروں نے انہیں مبارک باد دینا شروع کر دی۔

معروف اداکار اعجاز اسلم نے کہا کہ مبارک ہو ابو جی ۔ معروف میزبان فخر عالم نے بھی فیصل قریشی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اب میں اپنے بھتیجے کے ساتھ سالگرہ منایا کروں گا۔

اداکارہ مومل شیخ اور ایمن خان نے بھی بیٹے کی ولادت پر فیصل قریشی اور ان کے خاندان کو مبارک باد دی۔

 

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز