امرود کے حیرت انگیز فائدے

امرود کے حیرت انگیز فائدے

امردو میٹھا اور مزیدار پھل ہے جو پاکستان میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے اور یہ آسانی سے ہر شخص کی پہنچ میں ہوتا ہے۔ امرود سے کئی فائدے حاصل ہوتے ہیں جن میں ذیابیطس اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنا اور معدے کی بیماریاں شامل ہیں۔

امرود نہ صرف مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے بلکہ نظام انہضام کو بھی بہتر کرنے میں مدد دیتا ہے۔ امرود میں وزن کم کرنے، جلد کو خوبصورت بنانے سمیت دیگر بیماریوں کا بہترین علاج ہے۔

1 غذائی اجزا سے بھرپور

امرود غذائی اجزا سے بھرپور پھل ہے جس میں وٹامن اے، بی، سی اور ای وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جبکہ پوٹاشیم، فاسورس، میگنیشم، سوڈیم اور زنک بھی ہوتا ہے۔

2۔ ذیابیطس

امرود کی مدد سے ذیابیطس میں مبتلا مریضوں کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے اس میں غذائی ریشہ بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جو گلوکوز کی سطح کو کم کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

3۔ بلڈ پریشر قابو میں رکھنا

امریکہ سے جاری ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ امرود بلڈ پریشر میں اضافے کو قابو میں رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ روزانہ ایک امرود کا استعمال آپ کو صحت مند زندگی گزارنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

4۔ اسہال کا علاج

امرود اسہال اور پیچش جیسے امراض سے نجات دلاتا ہے اور ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے جبکہ امرود کے پتوں کو بھی چبا کر کھا لیا جائے تو یہ بھی ہاضمہ کی درستگی کا سبب بنتا ہے۔ اس میں جراثیم کش اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو گیسٹرو کے مرض سے نجات دلاتا ہے۔

5۔ قبض سے نجات

امردو جسم میں پانی کی مقدار کو برقرار رکھنے میں معاون ہوتا ہے اور آنتوں کی نالیوں کو بہتر رکھتا ہے۔ کہا جاتا ہے قبض سے 72 اقسام کی مختلف بیماریاں لگ سکتی ہیں اور امرود قبض کو دور کرنے کے لیے بہترین پھل ہے۔ امرود کا باقاعدہ استعمال قبض سے مکمل نجات دلاتا ہے۔

6۔ کھانسی اور نزلہ سے نجات

امرود کا استعمال کھانسی اور نزلہ سے بھی نجات دلانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ امرود کا رس اور پتوں کا استعمال سانس کی نالی اور گلے کو صاف کرتا ہے اور پھیپھڑوں میں موجود جراثیم کو مارتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں مائگرین کیا ہے، اس سے بچنے کیلئے کیا احتیاطی تدابیر کرنی چاہیئں؟

امرود میں وٹامن سی اور آئرن کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے اور یہ دونوں غذائی اجزا نزلہ زکام اور کھانسی کو روکنے میں مدد فراہم کرتے ہیں تاہم امرود کھانے کے فوری بعد پانی پینے سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ یہ گلے کو متاثر کر سکتا ہے۔

7۔ بینائی کو بہتر کرتا ہے

امردو کا باقاعدہ استعمال آپ کی بینائی کو بہتر کر سکتا ہے کیونکہ اس میں وٹامن اے اچھی مقدار میں ہوتا ہے۔ امرود آنکھوں کے خلیوں کی حفاظت کرتا ہے اور بینائی کی خرابی کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔

8۔ دانتوں کی مضبوطی

امردو کے علاوہ اس کے پتے بھی بے حد مفید ہیں۔ امرود کے پتوں کا جوس دانتوں کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ پتوں کے جوس کا استعمال مسوڑوں کی سوجن اور دانتوں کے درد سے نجات دلاتا ہے۔


متعلقہ خبریں