کوئی شک نہیں کہ معیشت خراب حالت میں ملی، خالد مقبول صدیقی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ معیشت خراب حالت میں ملی تھی لیکن اسے درست کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے یہ ملک بنایا تھا اور ہم اسے بچائیں گے۔ کراچی سمیت شہری علاقوں کے مسائل کو اجاگر کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔ سندھ کے شہری علاقے انصاف کے متقاضی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کے ساتھ جو وعدے کیے تھے وہ پورے کر دیے لیکن ہمارے مطالبات میں پیش رفت سست روی کا شکار ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ معیشت خراب حالت میں ملی لیکن معیشت کو ٹھیک کرنا حکمرنوں کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی قائد اعظم کا بنایا ہوا دارالخلافہ تھا جسے یہاں سے منتقل کیا گیا اور کراچی سے دارالخلافہ کو لے جانا ملک کے نظریے پر حملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں ’ایم کیو ایم ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گی’

ایم کیو ایم کی تقسیم سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں کوئی تقسیم نہیں ہے اسے عوام اور کارکنان نے جوڑا ہوا ہے۔ یہ رہنماؤں کے اشاروں پر تقسیم نہیں ہو سکتی۔

 

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز