واٹس ایپ ڈیڑھ گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال


اگر آپ کو آج  واٹس ایپ استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تو آپ اکیلے نہیں ہیں بلکہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد اس پریشانی نے اس پریشانی کا سامنا کیا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر صارفین نے شکایات کا اظہار کیا جبکہ ویب سائٹ کے ڈاؤن ہونے کو ٹریک کرنے والی ویب سائٹ ’ڈاؤن ڈیٹیکر‘ کے مطابق بھی دنیا کے کئی حصوں میں واٹس ایپ کے پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

تاحال کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ پاکستان میں کئی گھنٹوں تک ٹوئٹر پر ’واٹس ایپ ڈاؤن‘ ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔

صارفین نے سوشل میڈیا پر اپنے غڈام و غصے کا اظہار کیا ہے جبکہ کچھ کو اس صورت پر مذاق کی سوجی۔

تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک بند رہنے کے بعد واٹس ایپ پر پیغام رسانی کی سروس بحال کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں