بھارت دنیا کا پانچواں سب سے خطرناک ملک قرار


بین الاقوامی ادارے اسپیکٹیٹر انڈیکس نے بھارت کو دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ خطرناک ملک قرار دے دیا۔

اسپیکٹیٹر انڈیکس نے 2019 میں خطرناک مقامات کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق برازیل، جنوبی افریقہ، نائجیریا، ارجنٹینا اور بھارت دنیا کے خطرناک ترین ملک قرار دیے گئے ہیں۔

20 ممالک کی فہرست میں برطانیہ کا 12واں اور امریکہ 16ویں نمبر پر ہے۔ اسپیکٹیٹر انڈیکس نے تمام معاشرتی پہلوؤں کو دیکھ کر فہرست کو ترتیب دیا ہے جس میں بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قبضہ، نیا شہریت قانون ، ہندووتوا کی ترویج ، اقلیتوں کے حقوق غصب کرنا ، گائے کے نام پر قتل اور خواتین کو ہراساں کیا جانا شامل ہے۔

اس سے قبل بھی ورلڈ انڈیکس نے بھارت کو غیر ملکی سیاحوں کے لیے ایشیا کا خطرناک ترین ملک قرار دیا تھا۔

ورلڈ انڈیکس کے مطابق بھارتی خواتین سمیت کینیڈین اور آسٹریلوی خواتین بھی اپنے آپ کو بھارت میں محفوظ محسوس نہیں سمجھتیں۔


متعلقہ خبریں