بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کوئی فیورٹ نہیں، مصباح

مصباح کے بیک وقت دو عہدے رکھنے کی مخالفت

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سیلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے تمام کھلاڑی لیگ کھیلتے آ رہے ہیں، اچھا مقابلہ ہو گا۔

مصباح الحق نے واضح کیا کہ ہوم سیریز میں بھی پاکستان فیورٹ نہیں جبکہ انہوں نے بنگلہ دیش کو بھی فیورٹ قرار نہیں دیا۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہم نے ٹیسٹ میچز کیلئے سری لنکا والی ٹیم کو برقرار رکھا ہے، ہم رضوان سے مطمئن ہیں، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں اچھا کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگہ دیش والے بی پی ایل کھیل رہے ہیں، دونوں ٹیمیں ہم پلہ ہے، برابر کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جیتنے کیلئے بیٹنگ تگڑی کرنی ہوگی۔

دوسری جانب پاک  بنگلہ  دیش  ٹیسٹ  سیریز کے لیے  پی  سی  بی  نے انیس ممکنہ کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیمپ کے لیے طلب کرلیا۔

کھلاڑیوں  میں اظہر علی کپتان، اسد شفیق، عابد علی  اور بابراعظم  کے علاوہ بلال آصف، فواد عالم، فہیم اشرف، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان وکٹ کیپر، موسیٰ خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ اور عثمان شنوای شامل  ہیں۔

مزید پڑھیں: حفیظ، ملک کی واپسی، بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کے باعث بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ 28 جنوری کو کیمپ جوائن کریں گے۔

قائداعظم ٹرافی کے حالیہ  سیزن میں بیالیس وکٹیں حاصل کرنے والے بلال آصف کو ایونٹ میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر تربیتی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔

آل راؤنڈر فہیم اشرف کو فٹنس کی مکمل بحالی کے بعد قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پرکیمپ میں شامل کیا گیا ہے۔

موسیٰ خان سری لنکا کے خلاف قومی ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہیں تھے مگر وہ وقار یونس کے ہمراہ ٹریننگ کرتے رہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں