آٹے کا بحران سندھ حکومت کی وجہ سے ہوا تو پنجاب میں ذمہ دار کون ہے؟ سعید غنی

لوگ پیسے پولیس کو اور گالیاں ہم کو دیتے ہیں، سعید غنی

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی آٹے بحران کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو اپنی اس نااہلی پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں ںے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے عائد کردہ الزامات کے جواب میں استفسار کیا کہ اگر سندھ میں آٹے کے بحران کی وجہ سندھ حکومت ہے تو پنجاب میں بحران کا ذمہ دار کون ہے؟

آٹا: کے پی میں نایاب، سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں مہنگا ہوگیا

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا ہے کہ گندم کا بحران اس وقت پورے ملک میں ہے۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ آٹے کے بحران کی وجہ وفاقی حکومت کی نا اہلی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ سندھ میں آٹے کے بحران کی وجہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہڑتال ختم ہونے کے بعد اب تک 70 ہزار بوریاں ہم تک آچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ رفتار کو تیز کریں۔

صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے دعویٰ کیا کہ آئندہ دو چار روز میں پیدا ہونے والی گندم کی قلت پر قابو پالیں گے۔ انہوں ںے کہا کہ کوشش ہے کہ آٹے کی فراہمی کی رفتار کو تیز کریں۔

آٹا مہنگا کرنے والوں کے خلاف حکومت نے کارروائی شروع کر دی، فردوس عاشق

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر وفاق کی ذمہ داری سندھ پر ڈالنی ہے تو پھر وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ مستعفی ہوجائے۔

سندھ کے وزیراطلاعات سعید غنی نے کہا کہ استعفیٰ دے کر اپنی نااہلی تسلیم کرنی چاہیے اور عوام کی جان چھوڑنی چاہیے۔


متعلقہ خبریں