اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب

آلو، ٹماٹر اور مرغی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، سیکریٹری خزانہ

اسلام آباد: قتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت وفاقی مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کریں گے۔

’کپاس کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی سمری ای سی سی کو بھجوائی مگر وہ منظور نہ ہو سکی‘

ہم نیوز کو اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ای سی سی کے اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پرغورہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کے اندر موجود گندم کے ذخائر کا جائزہ لیا جائے گا اور آٹے کے بحران سے پیدا شدہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی میں کپاس کے بیج پر پانچ فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے اورنیشنل بک فاؤنڈیشن کو ٹیکنیکل گرانٹ دینے پر فیصلہ ھوگا۔

وفاقی مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں وزارت تعلیم کے لیے 46 کروڑ کی گرانٹ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیے سپلیمنٹری گرانٹس پر غورکیا جائے گا۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد ہے، حفیظ شیخ

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ لاہور گارمینٹس سٹی کمپنی کی ترقی کے لیے حاصل کیے گئے قرضے کو گرانٹ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ  ہوگا۔


متعلقہ خبریں