وزیر آباد: ریلوے گودام میں لگنے والی آگ پر19 گھنٹے میں قابو نہیں پایا جاسکا

وزیر آباد: ریلوے گودام میں لگنے والی آگ پر19 گھنٹے میں قابو نہیں پایا جاسکا

وزیرآباد: ریلوے گودام میں لگنے والی آگ پر 19 گھنٹے کے باوجود قابو نہیں پایا جاسکا ہے البتہ ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً 80 فیصد آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

کراچی سے جیکب آباد جانے والی ٹرین کی بوگیوں کو آگ لگ گئی

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریلوے گودام میں آگ گزشتہ روز علی الصبح چار بجے لگی تھی۔ آگ بجھانے کے عمل میں ریسکیو کی 18 گاڑیاں اور 200 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ آگ کی شدت دیکھ کر پاک فوج کے فائر فائٹرز کی بھی مدد حاصل کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے لیکن دس ایکڑ رقبے پر پھیلے ہوئے گودام میں لکڑی کے سلیپر موجود ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق گودام میں کیل، دیار، چیڑ اور روسی ساخت کی لکڑی موجود ہے۔ آتشزدگی کے سبب کروڑوں روپے کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق گودام کے گرد و نواح میں خود رو جنگل بھی پھیلا ہوا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ لگی آگ پر فوری قابو پایا جائے وگرنہ آتشزدگی کے پھیلنے کے بھی خدشات موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے  وزیرآباد کے قریب ریلوے گودام میں لگنے والی آگ کا نوٹس لے کر ہدایت کی ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل استعمال کیے جائیں اور امدادی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے۔

پاکستان ریلوے11ماہ میں 74 حادثات کا شکار ہوئی، وزارت کا اعتراف

ہم نیوز کے مطابق اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو کے ذمہ دارذرائع کے مطابق 80 فیصد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ پر ڈی سی گوجرانوالہ اور مقامی پولیس کے اعلیٰ حکام سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں