صندل خٹک کیس میں ایف آئی اے کا تحریری جواب جمع

صندل خٹک کیس میں ایف آئی اے کا تحریری جواب جمع

فائل فوٹو


لاہور: ٹک ٹاک گرل صندل خٹک اور حریم شاہ کیخلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے ہائی کورٹ میں جواب جمع کروا دیا ہے۔

ایف آئی اے انسپکٹر منعم بشیر چوہدری نے حریم شاہ اور صندل خٹک پر لگے الزامات سے متعلق جواب جمع کروایا جس کے مطابق اینکر مبشر لقمان نے ایف آئی اے پنجاب کو درخواست دی تھی۔

مبشر لقمان نے موقف اختیار کیا کہ صندل خٹک اور حریم شاہ نے شوشل میڈیا پر ویڈیوز اپلوڈ کیں۔ اینکر نے اپنی درخواست میں الزام لگایا گیا کہ دونوں خواتین نے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے۔

عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کے پاس دائر مبشر لقمان کی درخواست میں دونوں خواتین کیخلاف انکوائری کی استدعا کی گئی ہے۔

ایف آئی اے کےمطابق دونوں خواتین کو شکایت گزار کے الزامات پر صفائی اور جواب کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ صندل ختک اور حریم شاہ کو 5 مرتبہ پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیے گیے لیکن دونوں خواتین کبھی پیش نہیں ہوئیں۔

انسپکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ  دونوں خواتین سمیت انکی فیملی کے کسی ممبر کو بھی ہراساں نہیں کیا جب کہ دونوں خواتین کو بلانے کا مقصد میرٹ پر سن کر فیصلہ کرنا تھا۔

ایف آئی اے حکام نے استدعا کی کہ صندل خٹک کی جانب سے دائر درخواست کو کالعدم قرار دیا جائے۔


متعلقہ خبریں