فون چارجنگ کے متعلق پانچ خرافات

فون چارجنگ کے متعلق پانچ خرافات

فائل فوٹو


ہمارے ملک میں ٹیکنالوجی سے متعلق علم کم ہونے کے سبب آئے دن کچھ نا کچھ ایسا سننے کو ملتا ہے جس پر لوگوں بلا تحقیق عمل کر رہے ہوتے ہیں۔

ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے ہونے کے سبب ہم اس کے متعلق باتیں جھوٹی یا فلمی لگتی ہیں یا پھر ہم ان پر عقیدے کی حد تک یقین کرنے لگتے ہیں۔ موبائل فون میں استعمال ہونی والی بیٹری سے متعلق بھی کچھ ایسے ہی خرافات اور سازشی نظریات پائے جاتے ہیں۔

عام طور پر موبائل فونز سے متعلق کئی ایسی باتیں پھیلی ہوئی ہیں جنہیں زیادہ تر لوگ سچ سمجھتے ہیں لیکن درحقیقت ان میں کوئی سچائی نہیں۔ اس تحریر میں ان خرافات کے بارے میں جانیں گے جس پر لوگ اندھے اعتماد کیساتھ عمل کرتے ہیں۔

لوکل چارجرکا استعمال

یہ بات بالکل جھوٹ ہے کہ جس کمپنی کا موبائل ہے اسی کمپنی کے چارجرکا  استعمال کرنا ضروری ہے۔ عام طور پر سننے میں آیا ہے کہ اگر کے علاوہ کوئی اور چارجر استعمال کیا تو موبائل کی بیٹری خراب ہو جائے گی۔

آپ کسی بھی اچھی کمپنی کا چارجر استعمال کر سکتے ہیں بس اس بات کا اطمینان کر لیجیے کہ وہ نقلی یا چائنہ کاپی نہ ہو۔ یعنی اگر فون سم سنگ کا ہے تو ایپل کا چارجر استعمال کیا جا سکتا ہے اور اپیل کے فون کو سم سنگ کے چارجر سے چارج کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

چارجنگ کے دوران فون کا استعمال

یہ بات بھی جھوٹ ہے کہ موبائل فون جب چارجنگ پر ہو تو اس کو استعمال مت کریں کیونکہ یہ پھٹ بھی سکتا ہے۔ درحقیقت موبائل فون کبھی نہیں پھٹتا یہ اس کی بیٹری پھٹتی ہے وہ اس وقت جب کو نقلی چارجر استعمال کیا جارہا ہو۔ اگر آپ مشہور کمپنی کا چارجر استعمال کر رہے ہیں تو دوران چارجنگ فون استعمال کرنے سے بیٹری پھٹنے کا کوئی ڈر نہیں۔

موبائل رات بھر چارجنگ پر لگانا خطرناک

عام طور پر کہا جاتا ہے کہ موبائل فون کو رات بھر چارج نہیں کرنا چاہیے ورنہ بیٹری اوورچارج ہونے کے باعث پھٹ سکتی ہے۔ درحقیقت ایسا نہیں ہوتا کیوںکہ جدید موبائل فونز میں ایک سیفٹی سرکٹ نصب ہوتا ہے جو بیٹری کی چارجنگ پر اس کا رابطہ چارجر سے منقطع کر دیتا ہے۔

فون بند کرنے کی ضرورت نہیں

آپ کا فون مشین ہوسکتا ہے لیکن اس کو بھی کچھ آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایپل ماہرین کے مطابق بیٹری کی زندگی بڑھانے کیلئے وقتا فوقتا اپنا فون بند کرنا چاہئے خاص کر رات کو سونے سے پہلے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بیڑی کو بچانے کیلیے ہفتہ میں ایک بار آپ کے فون کو لازمی بند کریں بالخصوص اینڈورائڈ کے صارفین کیلئے موبائل پاور آف کرنا زیادہ ضروری ہے۔

بیٹری مکمل ختم ہونے پر چارج کریں

یہ بات بھی خرافات میں شامل ہے کہ بیٹری جب تک ختم نہ ہو جائے اس چارج نہ کریں۔ لتیم آئن یا سیمسنگ اور ایپل کی مصنوعات میں استعمال ہونے والی بیٹریوں کی آئیڈیل رینج بھی 20 سے 80 فیصد کے درمیان چارجنگ ہے۔ جو لوگ اپنے موبائل کو 3 سے 4 سال تک استعمال کرنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹری مسئلہ نہ کرے تو انہیں چاہیے کہ وہ بیٹری کو 20 سے 80 فیصد کے درمیان رکھیں۔


متعلقہ خبریں