وزیراعظم، امریکی صدر کے درمیان ملاقات طے پاگئی


اسلام آباد: 21 سے 23 جنوری تک ڈیوس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈلائنز پر وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات طے پا گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں سربراہان کے درمیان یہ تیسری ملاقات ہو گی جس میں عمران خان مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور لاک ڈاؤن سے نہتے کشمیریوں کی مشکلات سے امریکی صدر کو آگاہ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی سے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم امریکی صدر سے افغان امن عمل میں پیشرفت اور پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں ایران امریکہ کشیدگی پر بھی بات ہو گی۔

وزیراعظم ڈونلڈ ٹرمپ کو مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم اور امریکی صدر میں اس سے پہلے بھی امریکہ میں دو باضابطہ ملاقاتیں ہو چکی ہیں جن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی کی تھی۔


متعلقہ خبریں