چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق ہوگیا؟

سیاسی جماعتیں عدلیہ اور افواج پاکستان کیخلاف بات نہیں کریں گی، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: سابق وفاقی سیکریٹری سکندر سلطان راجہ کے نئے چیف الیکشن کمشنر بننے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کا منصب جسٹس (ر) سردار رضا خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے خالی ہے۔

عمران خان کا بامعنی مذاکرات کے لیے شہباز شریف کو خط

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے حزب اختلاف کو سکندر سلطان راجہ کے نام سے آگاہ کردیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سکندر سلطان راجہ اور فضل عباس میکن کے ناموں پر رضا مندی ظاہر کی گئی تھی۔

ذمہ دار ذرائع نے اس سلسلے میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ سندھ سے الیکشن کمشن کے رکن کے لیے نثار درانی اور بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی کے نام حتمی طور پرطے کرلیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمشن کے دونوں اراکین کی نامزدگیاں اپوزیشن کی جانب سے کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کل تینوں ناموں پر حتمی اتفاق رائے کے بعد متعلقہ کمیٹی سے ان کی منظوری لی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو خط لکھا گیا تھا جس میں چیف الیکشن کمشنر کے لیے تین نام تجویز کیے گئے تھے۔

خط میں تین سابق وفاقی سیکرٹریوں کے نام چیف الیکشن کمشنر کے لیے تجویز ہوئے تھے۔ تجویز کردہ ناموں میں جمیل احمد، فضل عباس اور سکندرسلطان راجہ شامل تھے۔

شہباز شریف نے وزیراعظم کے خط کا جواب دے دیا

وزیراعظم کے خط کے جواب میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے تین نام وزیراعظم کو تجویز کیے تھے جن میں ناصرمحمود کھوسہ، اخلاق احمد تارڑ اور عرفان قادر کے نام شامل تھے۔


متعلقہ خبریں