اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنے والی ماں بیٹی گرفتار

اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنے والی ماں بیٹی گرفتار

اسلام آباد: پولیس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنے والی ماں بیٹی کو ہیروئن کی بھاری مقدار کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے۔ دونوں خواتین پشاور سے منشیات اسلام آباد اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار ہوئی ہیں۔

پنجاب کے 50 فیصد تعلیمی اداروں میں منشیات استعمال ہو رہی، مراد راس

ہم نیوز کے مطابق پشاور سے اسلام آباد ہیروئن اسمگل کرنے والی ماں بیٹی کو پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ان کے قبضے سے دو کلو 50 گرام ہیروئن برآمد کرلی ہے۔

ابتدائی تفتیش میں دونوں خواتین نے اعتراف کیا ہے کہ وہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ہیروئن سمیت منشیات فراہم کرتی ہیں۔

پولیس نے کامیاب کارروائی ایس ڈی پی او صدر خالد اعوان کی زیر نگرانی اور ایس ایچ او گولڑہ شیبر احمد تنولی کی قیادت میں کی۔ تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے مزید تفتیش و تحقیق شروع کردی ہے۔

سندھ کے تعلیمی اداروں میں آئس کا بڑھتا نشہ: وجہ آئی جی سندھ نے بتادی

ہم نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے گولڑہ پولیس کی ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی ہے۔


متعلقہ خبریں