وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیووس پہنچ گئے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت ڈیووس پہنچ گئے۔ 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی ذوالفقار بخاری اور ڈاکٹر معید یوسف بھی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں جبکہ جب کہ عبد الحفیظ شیخ اورعلی جہانگیر صدیقی بعد میں ڈیوس پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات اب سے کچھ دیر بعد ڈیوس میں ہوگی۔ دوطرفہ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔ یہ ملاقات ورلڈ اکنامک فورم کی سائڈلائنز پر ہورہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم میڈیا پرسن اور ایڈیٹرز سے بھی ملاقاتیں کریں گے جن میں مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات پر بھی بات ہوگی۔

دوسری طرف امریکی صدر نے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کی اور تقریر کر ڈالی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدرٹرمپ دیگرعالمی رہنماؤں سمیت وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم رواں ہفتےہورہا ہے جس میں عالمی رہنما شرکت کریں گے۔


متعلقہ خبریں