چیف الیکشن کمشنر کیلئے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق

عام انتخابات میں کامیاب آزاد امیدوار اکثریت میں زیادہ ہوں تو وزیر اعظم بھی بنا سکتے ہیں چیف الیکشن کمشنرکا بیان دوبارہ وائرل


اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سکندرسلطان راجہ کے نام پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق اور پارلیمانی کمیٹی کی سربراہ شیریں مزاری متفقہ فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ کے ممبر نثار درانی جبکہ بلوچستان سے شاہ محمد جتوئی ممبر ہوں گے۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ فیصلے سے متعلق وزیراعظم کو بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ سکندر سلطان راجہ کا نام وزیراعظم کی طرف سے بھجوائے گئے تین ناموں میں شامل تھا۔

سکندر سلطان راجا 22 ویں گریڈ کے افسر کے طور پر وفاقی سیکرٹری کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ سکندر سلطان اس سے پہلے ریلوے اور پٹرولیم کے سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں ۔ سکندر سلطان کے پاس چیف سیکریٹری آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا عہدہ بھی رہا ہے۔

وزیراعظم نے کمیشن ارکان کےلیے سندھ سے جسٹس ریٹائرڈ صادق بھٹی، جسٹس ریٹائرڈ نور الحق قریشی، عبدالجبار قریشی اور بلوچستان سے ڈاکٹر فیض کاکڑ، نوید جان بلوچ اور امان بلوچ کے نام تجویز کیے تھے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بذریعہ خط ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام بھجوائے تھے۔

الیکشن کمیشن کے ارکان کے لیے شہبازشریف نے سندھ سے جسٹس (ر) رسول میمن، نثار درانی، اورنگزیب حق اور بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی، رؤف عطا اور راحیلہ درانی کے نام دیے ہیں۔

 


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں