پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں زبردست اضافہ


اسلام آباد: مالی سال 20-2019 میں پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سیکٹر کی برآمدات میں 60 کروڈ ڈالر سے زائد کا اضافہ رکارڈ کیا گیا۔

رواں مالی سال کے پہلی ششماہی میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں دو اعشاریہ دو فیصد اضافہ کے ساتھ  مجموعی طور پر 21 فیصد اضافہ رکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی 2019 سے دسمبر 2019 کے درمیان آئی ٹی اور آئی سے متعلق خدمات کی برآمدات 653 ملین ڈالر رہیں۔ پچھلے سال اسی عرصے میں پاکستان کی آئی برآمدات 536 ملین ڈالر تھیں۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری نے اس سال ہر ماہ 100 ملین ڈالر سے زائد کی برآمدات کی ہیں جوکہ ایک رکارڈ ہے کیونکہ  آئی ٹی برآمد کرنے والے متعدد ممالک بشمول پاکستان کی معیشت سست رروی کا شکار رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی ٹی انڈسٹری کی برآمدات میں اضافے کی ایک بڑی وجہ خدمات کی برآمدات کے بجائے منافع بخش شعبوں بشمول سافٹ ویئر مشاورت پر توجہ دینا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی ٹی کی برآمدات میں ابھرتے ہوئے شعبوں میں موبائل ایپ ڈویلپمنٹ، مصنوعی ذہانت اور ادائیگی کے حل (Payment solutions) وغیرہ شامل ہیں جس کے تحت مقامی کمپنیاں بیرونی ممالک کے کسٹمرز سے پروجیکٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے آئی سی ٹی کا شعبہ برآمدات میں کئی گنا اضافے کی صلاحیت کے حامل تین شعبوں میں سے ایک ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  پاکستان کے آئی ٹی کے شعبہ میں پچھلی ایک دہائی میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو کہ سال 2000 میں نہ ہونے کے برابر تھا۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی کمپنیوں کو اپنے آؤٹ سورس کاروبار میں اضافہ کرکے عالمی مارکیٹ اپنا حصہ مزیڈ بڑھانا چاہیے۔


متعلقہ خبریں