بی آر ٹی منصوبہ: خیبرپختونخوا حکومت نے نئی ڈیڈلائن دیدی


پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے مسلسل تاخیر کا شکار رہنے والے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)  ٹرانسپورٹ منصوبہ مکمل کرنے کے لیے ایک اور ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ رواں سال جون تک مکمل ہوجائے گا۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی منصوبہ شروع کرنا ہماری ضرورت تھی اور چیلنج تھا۔ عوام انتظار کررہی ہے کہ منصوبہ کب مکمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ منصوبہ 2021 میں مکمل کرنے کا معاہدہ ہوا ہے لیکن ہم اسے رواں مالی سال کے دوران مکمل کریں گے۔

شاہ محمد نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کو اپوزیشن کی جانب سے سیاست کا نشانہ بنایا گیا۔ میڈیا بھی منصوبہ مکمل کرنے میں ہمارے لیے مثبت طور پر حمایت کرے۔

صوبائی وزیرشاہ محمد نے کہا کہ سابق حکومت کے پاس منصوبہ شروع کرتے وقت چھ ماہ رہ گیا تھا اس لیے چھ ماہ کا بتایا گیا تھا۔ منصوبہ چھ ماہ میں مکمل ہوتا تو کام کا میعار خراب ہوتا۔


متعلقہ خبریں