پی ٹی آئی: ناراض اراکین نے حلف اٹھا کر سپرمیسی آف پارلیمنٹ گروپ بنا لیا

پاکستان تحریک انصاف: انٹرا پارٹی انتخاب کے انعقاد کی تیاریاں مکمل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف پنجاب سے تعلق رکھنے والے ناراض اراکین نے اپنے گروپ کو ’ سپرمیسی آف پارلیمنٹ گروپ‘ کا نام دے دیا ہے۔ ابتدائی طور پر اس میں 20 اراکین اسمبلی شامل ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی پنجاب میں ناراضگیاں: اراکین اسمبلی نے گروپ تشکیل دے دیا

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ناراض اراکین اسمبلی نے خود کو سپر میسی آف پارلیمنٹ گروپ کا نام دے کر باضابطہ طور پر 23 جنوری کو پہلا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طلب کیے جانے والے پہلے اجلاس میں پارٹی قیادت کی بے اعتنائی اور بیوروکریسی کے رویے پر بطور خاص غور و خوص کیا جائے گا۔

ہم نیوز کو انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ سپرمیسی آف پارلیمنٹ گروپ میں شامل ہونے والے اراکین نے باقاعدہ کتاب مقدس پہ حلف بھی اٹھایا ہے۔ ذرائع کے مطابق گروپ میں شامل ہونے والے تمام اراکین نے ایک دوسرے کے ساتھ وفاداری نبھانے اور ہر قیمت پر ساتھ دینے کا بھی عہد کیا ہے۔

سندھ: پاکستان تحریک انصاف میں ’ناراض گروپ‘ بن گیا

انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق سپر میسی آف پارلیمنٹ گروپ کے اراکین اس بات پر غور کررہے ہیں کہ وہ پہلے باضابطہ اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کو باقاعدہ بریفنگ بھی دیں۔

ہم نیوز نے گزشتہ روز خبر دی تھی کہ ناراض اراکین کو منانے کے لیے اہم حکومتی شخصیات نے ملاقات کا پیغام بھیجا تھا جو قبول نہیں کیا گیا تھا۔ ناراض اراکین کا کہنا تھا کہ ان کی ملاقات وزیراعظم عمران خان سے کرائی جائے کیونکہ ان کے مطالبات و تحفظات صرف وہی دور کرسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں