آٹا بحران سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے، چیئرمین ایف بی آر

Shabbar zaidi

اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ آٹا بحران سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں ںے واضح کیا کہ آٹے پر کوئی ٹیکس نہیں ہے۔

’ترقی کو آگے بڑھانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی ضرورت ہے‘

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طبیعت ناسازی کی وجہ سے چھٹی پر تھا۔ انہوں ںے کہا کہ وفاقی مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شبر زیدی نے کہا کہ درآمدات میں کمی سے ٹیکس ریونیو میں 200 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ درآمدات میں اضافہ ہوا تو پھر ٹیکس اقدامات کا ازسر نو جائزہ لیں گے۔

ایف بی آر کا عوامی تصور بہتر کرنے کی ضرورت ہے, شبر زیدی

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس اہداف میں نظرثانی کے متعلق آئی ایم ایف کے ریویو کے بعد دیکھیں گے۔


متعلقہ خبریں