دیسی آٹے کی قیمت دو روپے فی کلو کم کرنے کا اعلان


 لاہور: آٹا چکی ایسوسی ایشن نے صوبے بھر میں دیسی آٹے کی قیمت دو روپے فی کلو کم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

جنرل سیکرٹری آٹا چکی ایسوسی ایشن عبدالرحمان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جذبہ خیر سگالی کے تحت دو روپے فی کلو آٹا سستا کر رہے ہیں۔

تاہم انہوں نے کہا کہ حکومتی وفد کے سامنے ہم نے اپنے تحفظات رکھے ہیں۔ ہمارے تحفظات دور کرنے کے لیے حکومتی وفد نے ایک ہفتہ کا وقت مانگا ہے۔

عبدالرحمان نے کہا کہ ایک چکی کو روزانہ پانچ بوریاں حکومتی ریٹ پر گندم دی جاتی ہے۔ ایک چکی کی ضرورت حکومتی ریٹ پر دی جانے والی پانچ سو کلو گندم سے پوری نہیں ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا  سرکاری ریٹ پر تیرہ سو پجھتر روپے فی من گندم ملتی ہے۔ اس ریٹ پر گندم “جہاں ہے جیسی ہے” کے فارمولا پر ملتی ہے۔

جنرل سیکرٹری آٹا چکی ایسوسی ایشن کے مطابق ایک من کی صفائی، پسائی، اور ٹرانسپورٹ پر ساڑھے چار سو خرچہ آتا ہے۔ حکومتی وفد سے مذاکرات کے بعد اڑسٹھ روپے فی کلو گندم فروخت ہوگی۔


متعلقہ خبریں