دوسروں کی جنگ میں شرکت کر کے ہم نے بہت نقصان اٹھایا، فخر امام

گندم کی درآمد سے آٹے کی قیمت میں کمی آئے گی، فخر امام

اسلام آباد: چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ دوسروں کی جنگ میں شرکت کرکے ہم نے بہت نقصان اٹھایا ہے۔

پاک فوج کشمیریوں کیلئے مکمل تعاون جاری رکھے گی، آرمی چیف

ہم نیوز کے مطابق کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کا دہائیوں سے مقابلہ کرنے والے کشمیری عوام اس وقت بھی بھارتی ظلم و ستم سہہ رہے ہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام نے کہا کہ بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں پہ پیلٹ گنز کا اندھا دھند استعمال کیا جس سے ہزاروں کشمیریوں کی بینائی متاثر ہوئی۔

ہم نیوز کے مطابق مقبوضہ وادی چنار میں جاری بھارتی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسوسناک امر ہے کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی اداروں کی رپورٹ پر بھی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔

موجودہ حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے میں حکومت نے نہایت اہم کردار ادا کیا ہے اور عالمی اداروں سمیت پوری دنیا کو آگاہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں، چین

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر میں جو قدم اٹھایا اس کی کسی ملک نے حمایت نہیں کی ہے۔


متعلقہ خبریں