پشاور: کے پی حکومت نے گٹھنے ٹیک دیے، نان بائیوں کا مطالبہ تسلیم کر لیا گیا

پشاور: کے پی حکومت نے گٹھنے ٹیک دیے، نان بائیوں کا مطالبہ تسلیم کر لیا گیا

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے نان بائی ایسوسی ایشن کے آگے گٹھنے ٹیک دیے۔ نان بائیوں کا مطالبہ تسلیم کرلیا گیا ہے۔

پشاور: نان بائیوں کے انتظامیہ سے مذاکرات ناکام، آج سے ہڑتال کا اعلان

ہم نیوز نے ترجمان ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ نان بائی 115 گرام کی روٹی دس روپے میں فروخت کریں گے۔ روٹی کی نئی قیمت کے متعلق باضابطہ نوٹی فکیشن کل جاری کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے اس ضمن میں کہا ہے کہ نان بائی ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ مذاکرات کے نتیجے میں روٹی کی نئی قیمت اور مقدار کا تعین کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت میں روٹی کا وزن دو مرتبہ تبدیل کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ سال دس روپے میں فروخت ہونے والی روٹی قانونی طور پر 140 گرام کی ہونا لازمی تھی۔ اس سے قبل اسی روٹی کا وزن 170 گرام ہوتا تھا جو اب 115 گرام کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

دلچسپ امر ہے کہ کے پی حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دی ہے جس کا وہ کریڈٹ لے رہی ہے مگر تیکنیکی اعتبار سے روٹی کی تیاری میں استعمال ہونے والے آٹے کے پیڑے کا وزن کم کرنے پہ رضامندی ظاہر کردی ہے جس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

روٹی اور نان کے بعد پشاوری قہوے کے نرخ بھی بڑھ گئے

آٹے کے پیڑے کا وزن کم کرنے کا منطقی نتیجہ یہ نکلے گا کہ جو شخص 170 گرام پیڑے کی دو روٹی سے اپنا پیٹ بھر لیتا تھا اسے اب تین روٹیاں درکار ہوتی ہیں جب کہ آئندہ وہ کم از کم چار روٹیاں کھا کر اپنا پیٹ بھرسکے گا۔


متعلقہ خبریں